جنوبی پنجاب کے مسائل اُجاگر کرنے میں ملک عامر ڈوگر کا اہم کردار ہے، شازیہ آرائیں 

Dec 20, 2020

ملتان(لیڈی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے مسائل اُجاگر کرنے میں ملک عامر ڈوگر کا اہم کردار ہے۔تحریک انصاف کی  حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پی ٹی آئی ملتان شازیہ وحید آرائیں نے چیف و ہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے کی خوشی میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر نے محرومیوں کے ازالہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب کو مکمل توجہ کا مرکز بنا کر اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب کی تمام محرومیاں ختم ہو ں گی۔ 

مزیدخبریں