جام پور(نمائندہ خصوصی)جام پور میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کپمیئن جام پور کے زیر اہتمام پاکستان سٹیل ملز کراچی کی نجکاری اور ملازمین کی بر طرفی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جو کچہری جام پور سے ٹریفک چوک تک اور پھر واپس کچہری جام پور تک جاری رہی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر نعرے درج تھے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نا منظور نا منظور، بر طرف ملازمین کو بحال کرو۔ سٹیل مل کی تباھی کی ذمہ دار سول اور ملٹری بیوروکریسی ہے ملازمین نہیں۔ سٹیل مل کے مالکان مل چلانے والے مزدور ہیں۔ سٹیل مل کی نجکاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنڈے کے تحت ہو رہی ہے۔ امریکہ کا جو یارہے غدار ہے غدارہے۔ سرمایہ داری مردہ باد۔ احتجاجی ریلی کی قیادت کامریڈ رؤف لُنڈ، شہر یار ذوق، عبدالکریم محسن، سچل سرمست، سقراط، باسط، جعفر احمدانی اور ظفر احمدانی نے کی۔
جام پور، سٹیل ملزکے ملازمین کی بر طرفی کیخلاف احتجاجی ریلی
Dec 20, 2020