روائتی بھٹوں کوچلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈی سی ملتان

Dec 20, 2020

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق آلودگی پھیلانے والے روائتی بھٹوں کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور  قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت روایتی بھٹوں بارے  لائحہ عمل طے کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خلاف۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،محمد زبیر  ممتاز مدثر، ڈپٹی ڈائریکٹر  ماحولیات ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبراسحاق حیدر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ روایتی بھٹے فضا میں زہر گھول رہے ہیں اور یہ آلودگی کا باعث بن رہی ہے جس  سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں492 بھٹوں میں صرف26بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو تمام روائتی بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا پابند بنایا جائے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے بھٹوں کے خلاف کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ50 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

مزیدخبریں