اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان نے خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے ترکی اورایران کیساتھ مل کر تینوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تینوں ممالک نیاسلام آباد،تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اتفاقکیاہے۔سروے اگلے برس آپریشنل کی جائے گی۔ اس حوالے سے استنبول میں اکنامک تعاون تنظیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میںپاکستان،ایراناورترکیکیریلویحکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اتفاق طے پایا کہ تینوں ممالک تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اگلے برساسلام آباد،تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس بحال کر لیں گے۔سروس کی بحالی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔تینوں ممالک کے درمیان موجودریلویٹریک پر متعدد ٹیسٹ رن کیے جا چکے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ٹریک کی حالت زیادی اچھی نہیں ہے۔ تاہم اب تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے ایک دوسرے کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔
پاکستان،ایران اورترکی کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنیکا فیصلہ
Dec 20, 2020