سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہو تو تھپڑ کھانے میں کوئی اعتراض نہیں:انوشے عباسی

 لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ڈرامہ کے سکرپٹ میں تھپڑ کھانا لکھا ہے تو مجھے ایسے ڈرامے کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنا معمول بن گیا ہے یہاں تک کہ تشدد دکھانا بھی عام سا سمجھا جاتا ہے کیا ایسے اسکرپٹ دیکھ کر اداکاروں کو ڈرامہ کرنے پر کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا ؟میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوشے عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ تھپڑ کھانے پر کسی اداکار کو کوئی مسئلہ ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن