لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور گیمز کا آغاز ہوگیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جیمنیزیم میں گیمز کا افتتاح کیا۔ مرد و خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے روایتی لڈی، کراٹے اور ووشو کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی۔ اس موقع پر گیمز کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس، اسسٹنٹ کمشنر زوحہ شاکر، ذیشان رانجھا اور عدنان رشید، اے ڈی سی جی شاہد کاٹھیا سمیت آفیسرز اور سپورٹس بورڈ ملازمین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور گیمز کا نشتر سپورٹس کمپلیکس میں آغاز
Dec 20, 2020