اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے پٹرول بحران پر انکوائری کمشن کی رپورٹ مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرول بحران انکوائری رپورٹ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پرو رٹ کے خلاف متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائیگا۔ اوگرا نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیدی۔ اس حوالے سے ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کا مواد ثابت ہونا بھی باقی ہے۔ رپورٹ کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ رپورٹ میں اوگرا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
اوگرا نے پٹرول، بحران پر انکوائری کمشن کی رپورٹ مسترد کر دی، چیلنج کرنے کا اعلان
Dec 20, 2020