اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کہا ہے کہ جنوری میں گیس کا کوئی بحران نہیں آ رہا، جنوری 2021ء کیلئے جنوری 2018ء کی نسبت تیس فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے۔پٹرولیم ڈویڑن کے ترجمان نے ایل این جی اور گیس پوزیشن پر جاری بیان میں کہا کہ جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہو گیا ہے جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے،سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم کے لوڈ میں9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے گیس کمپیسر سے گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔
جنوری میں گیس کا کوئی بحران نہیں آرہا، 2018 نسبت 30فیصد زیادہ اور سستی، ایل این جی منگوارہے، حکومت
Dec 20, 2020