پاکستان اورکینیڈاکے درمیان رواں برس دوطرفہ تجارت میں معمولی کمی 

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورکینیڈاکے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال میں کینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں 3.89 فیصد اورکینیڈاسے درآمدات میں 7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک مدت میں کینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 90.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.89فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں کینیڈاکوپاکستانی برآمدات کا حجم 93.54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبر2020 میں کینیڈاکوپاکستانی برآمدات کا حجم 21.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں کینیڈاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 22.80ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2019-20 میں کینیڈا کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 269.98 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں کینیڈاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک مدت میں کینیڈا سے درآمدات کا حجم 116.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں کینیڈاسے درآمدات کا حجم 124.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں کینیڈاسے 12.90 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن