اسلام آباد ( انٹرنیشنل ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال پیدا ہوگئی۔ امریکی تھنک ٹینک نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق شخص و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبر پر آگیا۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی 17 پوائنٹس تنزلی آئی۔ رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے۔ انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں۔ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی و عوامی تحفظ، نظام قانون کی صورتحال دیکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والے ممالک میں نیوزی لینڈی، سوئٹرز لینڈ، ہانگ کانگ شامل ہیں۔ بھارت کی اقتصادی آزادی کے انڈیکس میں 26 درجے تنزلی ہوئی۔