اغواء اورکروڑوں کے فراڈ میں ملوث ملزم کو پولیس کا شاہانہ پروٹوکول 

 ملتان ( سپیشل رپورٹر )چینی شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرنے اور پچاس سے زائد کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو ملتان پولیس کی جانب سے شاہانہ پروٹوکول میں ضلع کچہری لایا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم خالد جمیل پر ملتان،مظفرگڑھ،کے پی کے اور سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ملزم خالد جمیل گزشتہ روز پولیس کے فل پروٹوکول میں عدالت پہنچا تھا۔ملزم کے خلاف بیسیوں شہریوں سے فراڈ کرنے ، بوگس چیک دینے ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور چینی باشندوں کو اغواء  اور ان سے فراڈ سمیت بوگس چیک کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم نے 2002 میں ایک چینی شہری کو اغواء کیا،ملزم کیخلاف عدالتی فائل سے چیک چوری کرنے کے کیس میں بھی انکوائری سیشن کورٹ ملتان میں جاری ہے، جسے اہلمد جعفر نے چیک دیے تھے جو ملزم نے غائب کرلیے۔ ملزم کو پشاور پولیس نے ملتان ڈسٹرکٹ جیل سے حراست میں لیا کیونکہ ملزم نے پشاور میں بھی بوگس چیک دیا ہوا ہے جس پر ملزم کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کا میڈیکل کرانے کی استدعا منظور کی، ملزم تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں درج مقدمہ میں بھی جیل بھجوایا جاچکا ہے۔ ملزم نے کے پی کے میں دس کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا جس پر تین سال جیل کاٹی، ملزم کیخلاف ایف آئی اے اور نیب میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزم 2008 سے مقدمات میں ملوث ہے، کئی بار عدالتی اشتہاری قرار دیا جاچکا جس پر 2008 میں سندھ ہائیکورٹ میں بھی دعوی دائر ہوا جس نے کورین شہری سے کاروبار کی مد میں 70 لاکھ سے زائد کا فراڈ کیا تھا ملتان پولیس گزشتہ روز ملزم کو کچہری لائی تھی جس کے لیے چائے سمیت دیگر لوازمات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...