کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں فائٹس آف چیمپیئنر ایونٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا اور اپنے انڈونیشین حریف باکسر کا لیوس لوپنر کو ٹیکنیکل بنیادوں پر ناک آؤٹ کر کے فائٹ جیت لی۔ پاکستان کے آصف ہزارہ نے بھی انڈونیشیا باکسر جیک کو ناک آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے باکسر اسداللہ، سکندر، کامران، عبدالرؤف اور ظہور آصف شاہ فاتح رہے۔ فائنل کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران کا اسماعیل تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انٹرنیشنل باکسر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایشئن چیمپیئن عثمان وزیر نے مسلسل 5 ویں مرتبہ اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ انہوں نے چھٹے راؤنڈ میں موپتر کو ناک آؤٹ کیا۔ جب موپتر ٹخنے اور گھٹنے کی انجری کے باعث رنگ میں گر پڑے۔ عثمان وزیر نے کہا کہ یوتھ ورلڈ چیمپیئن لیگ جیت کر پاکستان کا نام روش کروں گا۔ گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انڈونیشین باکسر ناک آئوٹ، عثمان وزیر کا فائٹز آف چیمپیئنز ٹائٹل کا کامیاب دفاع
Dec 20, 2020