وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجتماعات سے کورونا کا پھیلائو بڑھا۔اس ٹولے نے بلاجواز عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگایا ۔پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے722نئے کیس سامنے آئے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث46 مریض جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد131428تک پہنچ گئی ہے۔لاہور میں مریضوں کی تعداد64370تک بڑھ چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔شہری کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں ۔ کورونا وبا میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنیوالے پی ڈی ایم ٹولے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔ان عناصر نے عوام کی زندگیوں کو داؤپر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔راجکماری،شہزادہ اور مولانا کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکاہے ۔ بہروپیوںکے اس ٹولے کو سینٹ الیکشن میں بھی منہ کی کھاناپڑے گی ۔
پی ڈی ایم ٹولے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے فردوس عاشق اعوان
Dec 20, 2020 | 17:18