شکارپور (نامہ نگار) وبائی مرض خسرہ کے باعث ڈیڑھ ماہ کے دوران شکارپور میں ساتویں بچے کی ہلاکت، بیماری سے بچاؤ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں میاں صاحب کے علاقے انصاری محلہ میں ڈیڑھ سالہ لڑکا محمد علی ولد ظفر علی بلالی خسرہ کے باعث چل بسا. کمسن لڑکے کی وفات پر گھر میں کہرام بپا ہوگیا. اس موقع پر لڑکے کے والد نے کہا کہ کچھ عرصے سے ان کا لڑکا مہلک بیماری خسرہ میں مبتلا تھا. جوکہ بروقت علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔