ہارون آباد: اوباش کی شادی شدہ خاتون، ڈسکہ میں سسر کی بہو سے زیادتی


ہارون آباد، اوکاڑہ، ڈسکہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) ہارون آباد میں اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج، پولیس ملزم گرفتار کرنے میں تاحال ناکام، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گائوں 12 ون آر کی اضافی بستی میں محمد آصف نامی شخص رات کی تاریکی میں محمد اشرف کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحہ کے زور پر اُس کی بیوی (ش) بی بی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس ہارون آباد نے ملزم آصف کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا  ہے مگر تاحال چار بچوں کی ماں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ اوکاڑہ کے موضع ٹھٹھہ سویاں کی رہائشی (ی)کی شادی 10/11ماہ قبل چک نمبر76رب فیصل آباد کے محمد اسلم ولد پہلوان کے ساتھ ہوئی تھی جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاوند سے ناراض ہوکر اپنے میکے  اوکاڑہ کے گائوں آگئی۔ گذشتہ روز اس کا دیور اصغر علی اس کے گھر صلح کے لئے آیا جسے رات ہونے پر گھر کی بیٹھک میں سلا دیا۔ آدھی رات کے وقت دیور اصغر اٹھا اور اپنی بھابی کو زبردستی اٹھا کر بیٹھک میں لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ راوی نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پسرور کے ندیم مسیح نے اپنی بیٹی کی شادی نواحی گائوں لوہارانوالی کے یشوعا کیساتھ کی۔ اس کی بیٹی کا سسر مقصود اپنی بہو کیساتھ اکثر اوقات زیادتی کرتا رہا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ گزشتہ روز لڑکی نے سب کچھ اپنے والد اور پولیس کو بتا دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...