کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے فارن ایکس چینج ٹرانزیکشنز میں شفافیت کیلئے اقدام اٹھا لیا۔ سٹیٹ بنک سرکلر کے مطابق زرمبادلہ کی افراد کو فروخت کا نظم و نسق چلانے والے ضوابط میں ترمیم کر دی گئی۔ مقصد ایکس چینج کمپنیوں کی سٹے بازی پر مبنی خریدو فروخت کی حوصلہ شکنی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی حقیقی ضروریات پوری کرنا ہے۔ ایکس چینج کمپنیاں یقینی بنائیں گی۔ فرد یومیہ نقد یا ترسیلات کی شکل میں دس ہزار ڈالر سے زائد نہ خرید سکے۔ فرد سالانہ ایک لاکھ ڈالر یا دیگر کرنسیوں کے مساوی سے زائد نہ خرید سکے۔ تعلیمی اور میڈیکل اخراجات کی مد میں سالانہ 70 ہزار ڈالر کی ترسیل کی سہولت جاری رہے گی۔
سٹیٹ بنک نے زرمبادلہ کی فروخت کے ضوابط میں ترمیم کر دی
Dec 20, 2021