اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد، شیلنگ 

Dec 20, 2021


 مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے معمر افراد پر شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، متعدد کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینی خاندان کو ان کے گھر سے زبردستی نکالنے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے مظاہرہ کیا، صیہونی فورسز کی جانب سے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔ اسرائیلی فورسز کے اہلکار معذور اور معمر افراد کو بھی مارتے رہے ،متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزیدخبریں