لاہور(نیوز رپورٹر ) تحریک انصاف شعبہ خواتین جنوبی لاہورکی صدر شبنم جہانگیر نے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ نے پاکستانی عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں تھا، واقعہ میں ملوث سفاک مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، اسلام امن سلامتی، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، قانون کوہاتھ میں لینے والے مجرم اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے اور نہ ہی یہ مجرم کسی رعایت کے مستحق ہیں، سانحہ سیالکوٹ میں قوم انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔، اس سانحہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی ہے۔