شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے حکومت نے عام آدمی کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے، کاروباری طبقہ بھی نہایت پریشان ہے، حکومتی تھنک ٹینک ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں یکسر ناکام ثابت ہوئے ہیں جن سے عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے، اپنے ایک بیان میں ملک عمرا ن رحمت ڈوگر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں شدید اضافہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کا عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔ جس کا خمیازہ عوام شدید دشواریوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ رواداری اور اخلاقیات پر مبنی سیاست نے عروج پایا مگر پی ٹی آئی واحد بدقسمت سیاسی جماعت ہے جس نے اخلاقیات کا بھی جنازہ نکالا ہے موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ نے لوگوں کاجینا مشکل کردیا:عمران ڈوگر
Dec 20, 2021