لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے ۔ 468رنز کے ہدف کے تعاقب میں 82رنز پر 4وکٹیں گر گئیں ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 230رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی ۔ مارنوس لابوشین 51اور ٹریوس ہیڈ 51رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اولی رابنسن‘جوروٹ اور ڈیوڈ میلان نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں کے نقصان پر 82رنز بنالئے تھے ۔ حسیب حمید صفر ‘روری برنز چونتیس ‘ڈیوڈ میلان بیس اور کپتان جوروٹ چوبیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ جھے رچرڈ سن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے مزید 6وکٹیں درکارجبکہ انگلینڈ کو مزید 386رنز درکار جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 473رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 236رنز پر آئوٹ ہوئی تھی ۔