کوہلی کا رویہ بہت پسند لیکن وہ  لڑتے بہت ہیں:سارو گنگولی

Dec 20, 2021

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔ گڑگاؤں میں تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تناؤ سے کس طرح سے نمٹتے ہیں تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تناؤ نہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تناؤ کا سبب بنتی ہیں۔

مزیدخبریں