بحریہ نے 9 سال بعد 35ویں قومی روئنگ چیمپئن شپ جیت لی

 لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے 9 سال بعد 35ویں قومی روئنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ اختتامی تقریب راول جھیل پر منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں نیوی، آرمی، واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کلب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میچز اوپن سنگل، اوپن ڈبل، اوپن فور، لائٹ سنگل، لائٹ ڈبل، لائٹ فور اور پیئر کی کیٹگری میں کھیلے گئے۔ نیوی کی روئنگ ٹیم نے مَردوں کی کیٹگری میں 7 گولڈ میڈلز جیت کر تمام ایونٹس میں کامیابی اپنے نام کی۔ آرمی 7 سلور میڈلز کیساتھ رنر اپ رہی۔ خواتین کی کیٹگری میں آرمی 06 گولڈ اور 01 سلور میڈل کیساتھ سرفہرست رہی جبکہ واپڈا 01 گولڈ، 2 سلور اور 04 برانز میڈلز کیساتھ رنر اپ رہی۔

ای پیپر دی نیشن