بھارت: نکاح سے قبل جہیز میں  لاکھوں روپے کے مطالبے پر سسرالیوں نے دولہے کی پٹائی کردی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دولہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ  نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2، 3 بار شادی ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن