ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی خیراتی نیلامی کے دوران ریاض کے کنگڈم سینٹر میں معززین کی آرٹ پینٹنگز فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔ ان پینٹنگز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سند الخیریہ سوسائٹی فار کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے دی جائے گی۔ پینٹنگز کی اس نیلامی کے لیے ’’اللہ آپ کی بھلائی کا بہتر صلہ دے‘‘ عنوان مقرر کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں سند چیریٹی بل سوسائٹی کے اسسٹنٹ فنانشل ریسورسز اینڈ پراجیکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر نوف المحمود نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ سند چیریٹی بل سوسائٹی آمدن کے ذرائع کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے خیراتی نمائشوں کا انعقاد کرتی ہے۔
سعودی عرب میں کینسر میں مبتلا بچوں کیلیے پینٹنگزکی نیلامی
Dec 20, 2021