گوئٹے مالا سٹی(اے پی پی)گوئٹے مالا میں مقامی دیہاتیوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری زمینی تنازعے میں خواتین ،بچوں اور 1پولیس اہلکار سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے مقامی پولیس کے ترجمان کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ دیہاتیوں میں گائوں کی حدبندی کے معاملے پر عرصہ دراز سے تنازعہ چل رہا ہے اور اس تنازعے میں کئی دیہاتیوں کی جانیں جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک جلے ہوئے ٹرک کے علاوہ پولیس کی گاڑی بھی ملی ہے جس پر بہت زیادہ فائرنگ کی گئی تھی ۔