سنگاپور(نیٹ نیوز) نانیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سنگاپور کے انجینئروں نے کاغذ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی پتلی بیٹری ایجاد کرلی ہے جو ایک چھوٹے پنکھے کو 45 منٹ تک چلا سکتی ہے۔ اس پروٹوٹائپ بیٹری کی موٹائی صرف 0.4 ملی میٹر، یعنی دو انسانی بالوں کی موٹائی جتنی ہے؛ جبکہ اس کا رقبہ محض 4 مربع سینٹی میٹر ہے۔
پتلی ’کاغذی بیٹری‘ جو ایک چھوٹے پنکھے کو 45 منٹ تک چلا سکتی ہے
Dec 20, 2021