ووہان (شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر اے ژو میں ریمپ پل کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔صوبائی ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی سہ پہر 3 بج کر36 منٹ پر ایک ایکسپریس وے پر بنے ریمپ پل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث پیش آ یا۔ پل پر موجود 3 ٹرک گرگئے اور ایک کار سنگل کالم پل کے نیچے آ کر کچلی گئی جس سے ایکسپریس وے پر دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی۔حادثے کے وقت پل پر نامعلوم تعداد میں افراد کام کررہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک 198 ٹن وزنی بوجھ سے زائد وزن لا دے ٹرک گرنے کے بعد دو ٹکڑے ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی دو گاڑیاں مزید گر گئیں۔صوبائی گورنر اور نائب صوبائی گورنر امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچے۔