پاک بحریہ نے 9 سال بعد 35ویں قومی روئنگ چیمپیئن شپ جیت لی


 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے 9 سال بعد 35ویں قومی روئنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔ پاک بحریہ کے زیر اہتمام نیشنل روئنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب راول جھیل پر منعقد ہوئی۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کلب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میچز اوپن سنگل، اوپن ڈبل، اوپن فور، لائٹ سنگل، لائٹ ڈبل، لائٹ فور اور پیئر کی کیٹگری میں کھیلے گ?ے۔ پاکستان نیوی کی روئنگ ٹیم نے مَردوں کی کیٹگری میں 7 گولڈ میڈلز جیت کر تمام ایونٹس میں کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاک آرمی 7 سلور میڈلز کے ساتھ رنر اپ رہی۔ خواتین کی کیٹگری میں پاک آرمی 06 گولڈ اور 01 سلور میڈل کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ واپڈا 01 گولڈ، 2 سلور اور 04 برانز میڈلز کے ساتھ رنر اپ رہی۔

ای پیپر دی نیشن