اسلام آباد(رپورٹـ :فیصل عرفان)معروف ثنا خوان الحاج خالد حسنین خالدآبائی شہر چکوال میں سپردخاک،نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ نے پڑھائی،جس میں راجہ پرویز اشرف، صاحبزادہ حامد رضا، سید جواد الحسن کاظمی،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ،علامہ عبدالنوید حیدری، سردار ذوالفقار علی خان،اسردار آفتاب اکبر،سرور حسین نقشبندی،سید زبیب مسعود شاہ بخاری،شہباز قمر فریدی،صابر سردار،حافظ یاسر الرحمن جنجوعہ، سید آفتاب عظیم بخاری،سید راشد علی گردیزی،قاضی عبدالصبور، غلام مرتضی سعیدی، سید حسین فاروق حیدر،پیر عبد الشکور ، حیدر سلطان ، محمد اکرم رضوی ، پیر سید انوار الحق شاہ ، عابد حسین قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور مختلف مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔سوگ میں چکوال شہر کے بازار،تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند رہی،نماز جنازہ کے بعد تدفین کے موقع پر رقت انگیز منظر تھا۔لوگ نعتیں پڑھتے ہوئے دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ہر آنکھ اشکبار تھی،بعد ازاں ہزاروں عشاقان مصطفےؐ کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ جامعہ المصطفےؐکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، قل خوانی 23دسمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔