لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ افواج پاکستان کے ان بہادرسپاہیوں کی جرات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاک دھرتی سے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا، شہداء نے پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستانی قوم ان شہداء کے وارثین کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے پاک دھرتی کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملکی تحفظ کو یقینی بنایا۔