اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان،پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرزونگ کے صدر جمشید اختر شیخ اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہد قدیر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راناسلیم کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ پاکستان کودنیا کا تیسرا مہنگاترین ملک بنانے والی پی ٹی آئی کی حکومت کوعوام نے بُری طرح مسترد کردیا ہے، ملک کے عوام مکمل طورپر بیدار ہوچکے ہیں اور ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ضمنی انتخابات کے نتائج تبدیلی سرکار کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے،عوام نے حکومت کی رخصتی کافیصلہ سنادیا۔ن لیگی قائدین نے مزید کہاکہ قائد مسلم لیگ(ن) میاںنوازشریف ہی پاکستان کے موجودہ بھنور سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام خانیوال کے ضمنی انتخابات میں ناکامی سے کیاجاسکتاہے، میاں نوازشریف سے جس نے بھی بے وفائی کی وہ تاریخ، سیاست اورعوام کی نگاہ میں اپنی قدرو منزل کھو بیٹھتاہے۔مسلم لیگی رہنما ؤں نے کہاکہ35 سے خانیوال کی سیاست میں نشاط ڈاہا کا ایک مقام رہا وہ4سال تک چیئرمین ضلع کونسل خانیوال،4سال تحصیل ناظم خانیوال اور13سال تک مسلسل ایم پی اے رہے اورناقابل شکست رہے تاہم ایک بار قائد میاں نوازشریف سے بے وفائی کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ،مرکز اور پنجاب میںتحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود ان کی اہلیہ جو تحریک انصاف کی امیدوار تھیں کو بدترین شکست ہوئی جو پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔
خانیوال کے عوام نے تحریک انصاف کومسترد کردیا ، انجم عقیل خان
Dec 20, 2021