حضرو ( نمائندہ نوائے وقت)مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی وفات سے بہت بڑا علمی خلاء پیداء ہو گیا ہے اور ان کی دینی علمی ادبی اور اصلاحی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے امیر اور جے یو آئی کے سرپرست قاری محمد اسماعیل اراکین شوریٰ شیخ الحدیث مولانا سعید الرحمان رحمانی ،شیخ الحدیث مولانا محسن رفیق ،مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ،مولانا محمد فرقان ، مولانا ضیاء المحسن ، مولانا حمید الحسن ، مولانا رحمت اللہ ،مولانا وحید الحسن ، شبیر احمد اور دیگر راہنمائوں نے علامی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے سرپرست مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی اچانک وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ان راہنمائوں نے کہا کہ مولانا حافظ نثار احمد الحسینی نے ساری زندگی اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے صرف کر دی اور ہمیشہ کلمہ حق بلند کرتے ہوئے دینی اسلام کی تعلیمات کی ترویج اشاعت اور عقائد حقہ کے دفاع میں گزاری ۔
مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا : قاری اسماعیل
Dec 20, 2021