مسیح برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میںاہم کردار ہے، ہارون کمال ہاشمی

Dec 20, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)واسا راولپنڈی کے زیر اہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرسمس کیک کا ٹا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی اس موقع پر وائس چیئرمین آرڈی اے / واسا ہارون کمال ہاشمی ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود ، واسا افسران ، واسا ورکرز یونین کے عہدیداران اور واساکی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پروائس چیئر مین واسا ہارون کمال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے تقریب منعقد کی گئی ملک پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل  مذہبی آزادی حاصل ہے اسی وجہ سے آج مسیح برادری سمیت دیگر مذاہب کے پیروکار مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ،اور عبادات ادا کر رہے ہیںمسیحی بہن بھائیوں کا ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑا  اہم کردار ہے،مسیحی برادری دھوپ بارش اور موسم کے مشکل ترین حالات میں شہر کے باسیوں کی جو خدمت کر رہے وہ قابل تحسین ہے تقریب سے خطاب میں منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واسا راولپنڈی نے  کہا مسیح برادری  کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیںانہوں نے سیوریج ڈائریکٹوریٹ کی مون سون میں دن رات خدمات کے اعتراف میںایک بنیادی تنخواہ اضا فی دینے کا اعلان کیا اور یقین دہانی کروائی ہے کہ مسیحی ملازمین کے تمام دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں