لاڑکانہ/قمبر علی خان(نامہ نگاران) سابق صدر پاکستان اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہدائے جمہوریت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر سمیت دیگر کی مزاروں پر حاضری دے کر پھولوں کی چاردریں چڑھاکر فاتح خوانی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو شہدائے جمہوریت کی مزارات پر حاضری دینے کے بعد آصف علی زرداری نوابشاہ کے لیے روانہ ہوگئے، واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز آصف علی زرداری لاڑکانہ نوڈیرو ہاؤس پہنچے تھے اس سے قبل انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن نواب سردار خان چانڈیو سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی تھی۔قبل ازیں آصف علی زرداری قمبر کے غیبی ہاؤس پہنچ کر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اظہار تعزیت کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نواب سردار خان کی زوجہ کے درجات بلند فرماکر ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی توفیق دے ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اظہار تعزیت کے بعد پی پی پی کو چیئرمین آصف علی زرداری نے نواب سردار خان چانڈیو اور وہاں موجود دیگر عمائدین اور معززین سے مختصر تبادلہ خیال بھی کیا جبکہ اس نجی ملاقات میں میڈیا کو کوریج کیلئے مدعو نہیں کیا گیا تھا اس موقع پر پی پی ،ایم پی اے برہان خان چانڈیو ، ریحان خان چانڈیو ، محمد خان چانڈیو ، مشتاق احمد چانڈیو ، خورشید احمد جونیجو اور دیگر معززین بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
آصف زرداری کی بھٹو مزارات پر حاضری، پھول چڑھائے
Dec 20, 2021