سانحہ شیرشاہ پر پورا کراچی سوگوار ، ذوالفقار قائمخانی 

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائمخانی نے پراچہ چوک شیرشاہ میں رونما ہونے والے سانحہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا کراچی سوگوار ہے پیپلز پارٹی کے کارکن جانبحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے غم اور دکھ کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ عوامی شکایات پر نوٹس لیتی اور گیس لیکج کا فالٹ ختم کرا دیتی تو کراچی اس اذیت ناک سانحہ سے دوچار نہ ہوتا مگر افسوس محکمہ جاتی لغزشیں شہریوں کی اذیتوں میں دن بدن اضافہ کا سبب رہی ہیں ذوالفقار قائمخانی نے مزید کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی اور غفلت کے مرتکب اداروں کی نشان دہی ہو جایے گی انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات پر سندھ حکومت غیر جانبداری سے تحقیقات کروا رہی ہے یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے 19 سے زائد معصوم شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں اس سانحے پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے جانبحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دا کی۔

ای پیپر دی نیشن