چنی گوٹھ ( خبر نگار ) چالیس فٹ گہرے کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے چنی گوٹھ کے نواحی علاقع موضع گھنیہ کی بستی بلوچاں کے رہائشی 50سالہ عبدالرحمن اور 40سالہ عاشق چالیس فٹ گہرے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ان پر مٹی کا تودہ آن گرا اور وہ سینکڑوں ٹن مٹی کے نیچے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پے پہنچ گئی جنھوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے تقریبابارہ گھنٹے کے آپریشن کے بعد دونوں کو مردہ حالت میں نکا لیا اور نعشیں ورثا کے حوالے کردیں اس المناک سانحہ سے ہر انکھ اشکبار رہی۔
اینٹیں نکالتے کنویں میں مٹی کا تو دہ گرنے سے2افراد جاں بحق
Dec 20, 2021