بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت )بہوکے ساتھ زیادتی کرنے والا سسر24گھنٹوں کے اندر گرفتار تفصیل کے مطابق خاتون نے تھانہ عبا س نگر پولیس کو درخواست دی کہ سسر اللہ دتہ نے گھرمیں اکیلی پاکر زبردستی زیادتی کرنے لگا شورواویلا پر گواہان کو دیکھ کر موقع سے فرارہوگیاہے۔جس پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم اللہ دتہ کی گرفتاری کاتحرک کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا۔ڈی پی اونے پولیس تھانہ عباس نگر کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی۔