ملتان (نمائندہ نوائے وقت)جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد‘ ساؤتھ پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر کے حوالے سے مشترکہ کوششوں بارے اتفاق تفصیل کے مطابق جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ساؤتھ پنجاب میں مدد اینڈ چائلڈ ہیلتھ سروسز کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور منصوبہ سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔