شاہجمال(نامہ نگار) بیلف پر ناجائز قابضین کا تشدد ڈنڈوں سوٹوں سے زدو کوب تفصیل کے مطابق قمر عباس بیلف سول جج مظفر گڑھ جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ عدالتی احکامات پر بطور بیلف مقامی پولیس معاونت سے غلام فرید کے زیر قبضہ پلاٹ موضع شاہ جمال انتقال نمبر 885چھڑانے آیا جوکہ محمد بلال اعوان کی ملکیت ہے جس پر غلام فرید،ریاض حسین،محمد جعفر،فدا حسین سمیت سات دیگر افراد نے جوکہ مسلح سوٹے اور ڈنڈے تھے سے اسے زدو کوب کیا اس دوران اسکی جیب سے 3500روپے کی نقدی گر گئی جو ملزمان نے چرا لی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔