ڈی پی او مظفرگڑھ کی یقین دہانی کے باو جودمختاراں  مائی کو سکیورٹی نہ مل سکی وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Dec 20, 2021


علی پور،علی والی(نامہ نگار، سٹی رپورٹر ) بے سہارا عورتوں کو تحفظ دینے والی مختاراں مائی کو سیکورٹی نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی کا  سامنا ہے پولیس زرائع کے مطابق مختاراں مائی کی سیکورٹی پر سالانہ لاکھوں کے سرکاری اخراجات ہوتے تھے جس وجہ سے سیکورٹی اداروں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے وسیم نامی شخص مختاراں مائی کے گھر آکر پسٹل لہرا کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہو گیا  مختاراں مائی نے اس واقعہ کی رپورٹ سٹی تھانہ علی پور ضلع مظفر گڑھ کی مگر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گی جبکہ  مختاراں مائی نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنی سکیورٹی واپس لینے کے لیے  ڈی پی او مظفر گڑھ افس گئیں جس پر حسن اقبال ڈی پی او نے انہیں سیکورٹی دینیکی یقین دہانی کرائی مگر مگر ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود  سیکورٹی واپس نہیں کی گی ۔

مزیدخبریں