پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا، بلدیاتی الیکشن بھرپور حصہ لیں گے: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی جاتی ہے، لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کہ کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ وہ یہاں پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ ایڈووکیٹ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ق) سرگودھا ملک شکیل سکندر اور جوائنٹ سیکرٹری پنجاب چودھری یاسر لطیف وڑائچ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی، سیاسی طور پر آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنمائوں کو ہدایت دی کہ الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...