خیبر پی کے بلد یاتی الیکشن ، سٹی ، تحصیل کو نسل میںپی ٹی آئی آگے

پشاور‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ + خصوصی نامہ نگار)  خیبر پی کے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا، غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سٹی اور تحصیل کونسل کے انتخابات میں پی ٹی آئی 17 نشستوں پر آگے رہی جبکہ جے یو آئی اور آزاد امیدوار 11,11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اے این پی نے 7 ‘ جماعت اسلامی نے 4 ‘ پیپلز پارٹی نے 2  اور ٹپ نے 2 نشستوں پر برتری حاصل کی۔ جبکہ دیگر نشستوں پر رات گئے نتائج آنا باقی تھے۔ سب سے بڑا مقابلہ میئر پشاور کی نشست پر رہا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پشاور میں مئیر کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار حاجی زبیر علی 11 پولنگ سٹیشنز پر نتائج کے مطابق 1323ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 1178ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر، مردان میں ابتدائی نتائج کے مطابق اے این پی کے حمایت اللہ مایار پہلے جبکہ جے یو آئی کے مولانا امنت شاہ حقانی دوسرے نمبر‘ چارسدہ میں اے این پی کے تیمو ر خٹک پہلے‘ جے یو آئی کے مولانا ہے۔ لکی مروت میں جے یو آئی کے عبد الرحیم 894ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ظفر اللہ 822 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر‘ کوہاٹ سٹی میں میئر کی نشست پر آزاد امیدوار شفیع اللہ جان پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی کے شیر زمان 6192 ووٹ لیکر دوسر ے اور پی ٹی آئی امیدوار شنواری تیسرے نمبر ہیں   تحصیل نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اسحاق خٹک 4014 پہلے نمبر پر، پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک 1566 ووٹ دوسرے نمبر پر،  تسیرے نمبر پر جے یو آئی ف کے مفتی حاکم علی حقانی 1383 ووٹ حاصل کئے ۔ رزلٹ آنے کے ساتھ ساتھ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کی بے تحاشہ ہوائی فائرنگ سے پشاور اور نواحی علاقے گونجتے رہے۔ انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق بعض مقامات پر حکمران جماعت تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (ف) جبکہ کہیں پر عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی برتری رہی۔ سرکاری طور پر بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان 24دسمبر کو کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 19ہزار 282 امیدوار 2 ہزار 359 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر انتخاب لڑے، جبکہ وی سی این سیز کی اتنی ہی نشستوں کے لیے خواتین امیدواروں کی تعداد 3 ہزار 905 ہے۔اسی طرح کسانوں اور مزدوروں کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 513، نوجوانوں کے لیے 290 اور اقلیت کے لیے 282 امیدوار انتخابات میں حصہ لیا، علاوہ ازیں خیبر پی کے  کے 17 اضلاع کی 63 تحصیل کونسلز کے میئر یا چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689 امیدوار میدان میں تھے۔ الیکشن کمشن نے خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے 22 دسمبر کو ڈی بریفنگ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پی کے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات پر اپنی جامع رپورٹ الیکشن کمشن کے سامنے پیش کریں جس میں پولنگ کے دوران درج  تمام ایف آئی آر کی تفصیل موجود ہوں۔ مزید ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل اور ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ ذخہ خیل میں پولنگ نہ ھونے کی تفصیلی رپورٹ بھی کمشن کے سامنے پیش کرے تاکہ  ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔کوہاٹ سٹی کونسل آزاد‘ پشاور سٹی کونسل جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل بانڈہ دائود شاہ پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل چکمنی پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل درا زندہ آزاد‘  تحصیل کونسل گاگرا پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل گمبٹ نتائج نہیں آئے‘ تحصیل کونسل جمرود ٹپ‘ تحصیل کونسل کرک اے این پی‘ تحصیل کونسل خار جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل لکی مروت آزاد‘ تحصیل کونسل مریان آزاد‘ تحصیل کونسل پہاڑ پور پی پی پی‘ تحصیل کونسل رستم پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل شاہ عالم جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل ٹانک پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل اپر مہمند پی ٹی آئی‘ بنو ں سٹی کونسل جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل بڈھ بیر اے این پی‘ تحصیل کونسل باڑہ آزاد‘ تحصیل کونسل چارسدہ جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل درہ آدم خیل نتائج نہیں آئے‘ تحصیل کونسل گڑھی کپورہ اے این پی‘ تحصیل کونسل ہنگو آزاد‘ تحصیل کونسل جنڈولہ آزاد‘ تحصیل کونسل کاٹلنگ جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل کلاچی پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل لنڈی کوتل ٹپ‘ تحصیل کونسل نواگنی جماعت اسلامی‘ تحصیل کونسل پاروا آزاد‘ تحصیل کونسل صوابی مسلم لیگ ن‘ تحصیل کونسل تخت نصرتی نتائج موصول نہیں ہوئے‘ تحصیل کونسل ٹل اے این پی‘ تحصیل کونسل وزیر جے یو آئی ف‘ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل نتائج موصول نہیں ہوئے‘ تحصیل کونسل باتیززئی نتائج موصول نہیں ہوئے‘ تحصیل کونسل بیٹنی نتائج موصول نہیں ہوئے‘ تحصیل کونسل ڈگر پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل ڈومیل پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل غازی جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل ہری پور آزاد‘ تحصیل کونسل جہانگیرہ میں پی ٹی آئی آگے رہی۔ تحصیل کونسل خدوخیل پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل لاچی آزاد‘ تحصیل کونسل لوئر مہمند اے این پی‘ تحصیل کونسل نوشہرہ پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل پشتخرہ پی پی پی‘ تحصیل کونسل سرائے نورنگ جماعت اسلامی‘ تحصیل کونسل تخت بائی مسلم لیگ ن‘ تحصیل کونسل ٹوپی جے یو آئی ف‘ مردان سٹی کونسل میں اے این پی کو برتری حاصل ہوئی‘ تحصیل کونسل بکا خیل الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ تحصیل کونسل چغرزئی میں پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل درابن جماعت اسلامی‘ تحصیل کونسل گدیزئی پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل غزنی خیل آزاد‘ تحصیل کونسل حسن خیل پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل ککی پی ٹی آئی‘ تحصیل کونسل خانپور مسلم لیگ ن ‘ تحصیل کونسل لاہور مسلم لیگ ن‘ تحصیل کونسل متھرا جماعت اسلامی‘ تحصیل کونسل پبی جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل رزڑ اے این پی‘ تحصیل کونسل شب قدر جے یو آئی ف‘ تحصیل کونسل تنگی اے این پی اور  تحصیل کونسل طوطلائی (مندن) میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری ملی۔
پشاور، اسلام آباد، بنوں (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ گار) خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران کئی مقامات پر لڑائی جھگڑوں‘ فائرنگ اور خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ہو گئے۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے  ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے۔ باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے 2 کارکن جاں بحق اور 6زخمی ہوئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے، زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔  خیبر میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کرک میں پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک کے چچازاد بھائی اور ان کا گن مین جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔ خیبرپی کے بلدیاتی الیکشن، کئی مقامات پر کارکن آمنے سامنے آگئے۔ کئی پولنگ سٹیشنز پر جھگڑوںکے باعث پولنگ بھی روکی گئی۔ پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہوا۔ کاکشال اور واحد گڑھی میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، امیدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے۔ پشتہ خرہ میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں مرد کی موجودگی پر ہنگامہ آرئی ہوئی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ خیبر میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی گئی، چار سدہ میں بھی پولنگ ایجنٹس لڑ پڑے جس سے ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گرہ حیات پولنگ سٹیشن میں دو امیدواروں میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان قیوم نگر پولنگ سٹیشن پر جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والا پکڑا گیا، خیبر تحصیل باڑہ یوسف پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ لنڈی کوتل بازار ذخہ خیل میں پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بنوں ڈومیل میں دو آزاد امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث دو پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ عالم پولنگ سٹیشن میں دھکم پیل اور بے نظمی کے باعث ایک شخص کی حالت غیر ہو گئی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ووٹرز کی جانب سے دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پر امن رہا، سٹی میئر ڈیرہ کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے اندوہناک قتل کے واقعہ اور سٹی میئر کی نشست پر الیکشن ملتوی ہونے کے بعد ووٹرز کی دلچسپی اور جوش خروش کم نظر آیا، بعض مقامات پرامیداروں اور ان کے حامیوں میں معمولی لڑائی جھگڑے کی اطلاعات کے باعث پولنگ کا عمل قتی طور پر روکا گیا تاہم مجموعی طور پر حالات پر امن رہے۔دوسری طرف کینٹ پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے اے این پی کے نامزد سٹی مئیر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف قتل و دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقتول عمر خطاب شیرانی کے بیٹے محمد بلال کے مطابق ان کے والد تیسری بیوی کے گھر رات بارہ بجے کے بعد جارہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ماڈل ٹائون میں واقع ان کے گھر کے دروازے پرفائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔آئی این پی کے مطابق پشاور کی تحصیل چمکنی کے پولنگ اسٹیشن این سی 45 کے بیلٹ پیپرز ہی تبدیل ہوگئے۔ پولنگ افسر اور پارٹی کارکنان بیلٹ پیپر لے کر آر او کے دفتر پہنچ گئے۔اس حلقے میں بیلٹ  پیپرز این سی 44 کے تھے جس کے باعث پولنگ کے عمل میں خلل واقع ہوا۔ اے این پی کے امیدوار نظیررحمن نے کہاکہ بیلٹ پیپر کی غلطی کی وجہ سے حلقے میں الیکشن ملتوی کیا جائے۔خیبر کی تحصیل باڑہ کے ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔قبائلی اضلاع کی عوام تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلی۔زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ سٹینشوں پرحملیاورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔پولنگ سٹیشن پربیلٹ باکس توڑدیئے گئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بد نظمی کے بعد 20 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ سٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کیبعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ سٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔ضلع ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں پولنگ سٹیشن پر دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا ۔ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری سکول پولنگ سٹیشن میں دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کے امیدوار نے پولنگ رکوا دی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو کام سے روک کر چارج ڈپٹی پریذائیڈنگ افسر کے حوالے کر دیا۔جے یو آئی رہنما اور کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ سٹیشنز پر دھاوا بولا، سامان اور عملے کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں چیئرمین شپ الیکشن کے لیے ن لیگ کا امیدوار جے یو آئی ف کیامیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285 اور یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔پولنگ سٹیشنوں میں معذور افراد اور معمر افراد کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔بعض مقامات پر دلہا ، دلہن کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ سٹیشن لایا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پشاور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کے نوئے پلاٹون اور فرنٹیئر کور کے پانچ کمپنیوں کی تعیناتی بھی کی گئی تھی پولیس ، فرنٹیئر کو ، فرنٹیئر کانسٹبلری اور پاک فوج کے دستوں کے مشترکہ فلیگ مارچ بھی مختلف مقامات پر جاری رہا ۔صوبائی وز یر خزانہ تیمور جھگڑا نے بوائز ہائی سکول ملوگو میں ووٹ کاسٹ کیا ۔صوبائی وزیر کامران خان بنگش ‘پی ٹی آئی میئر امیدوار پشاور رضوان بنگش نے پولنگ سٹیشن گھڑی ہدایت اللّٰہ فیصل کالونی میں اپنا ووٹ ڈالا۔چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہزاد بنگش اور انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کینٹ اور ٹائون کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔الیکشن کمیشن  نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی وجہ سے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی ہے۔ تر جما ن الیکشن کمیشن کے مطا بق چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں 3  رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔بنوں کی تحصیل بکاخیل کے علاقے میں گزشتہ روز رات گئے پانچ پولنگ سٹیشنوں پر مسلح نقاب پوشوں نے دھاوا بول دیا عملہ اور پولیس کو یرغمال بنا کر بیلٹ پیپرز ، مہریں وغیرہ سامان اُٹھا کر لے گئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آور پچاس سے  60 گاڑیوں میں سوار تھے۔ پولیس اور عملہ نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ تحصیل ہزارہ کے علاقے ناڑہ امازئی کے 12 پولنگ سٹیشنز میں کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب چیئرمین ہوائی فائرنگ کرتے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے لواحقین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...