چوک سرورشہید ،سرکردہ برادریوںکا اکٹھ، تمام تعصبات کی مخالفت

چوک سرورشہید(نامہ نگار) چوک سرورشہید کی تمام سرکردہ برادریوں کے نمائندوں کا ایک بڑا اکٹھ ہواجس کا انعقاد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری یونس اقبال نے کیا،  اکٹھ میں  آرائیں ، جٹ ، تارڑ ، بلوچ کشک،رانجھا، بلوچ چانڈیہ، مغل ، راجپوت ، شیخ،ملیہہ، گاذر ، سوئیہ ،کالرو، مسیحی اور دیگر برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پررفاعہ عامہ کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، چوہدری عالم ہارون نے ٹرسٹ کے لئے  ایمبولینس دینے  اسی ماہ پانچ غریب بچیوں کی اجتماعی شادی، جہیز دینے ، اپنی زمین پر ایک بڑا ڈیرہ بنانے کا  اعلان کیا، سب نے، لسانیت، براردی ازم، تعصبات کی مخالفت کی اور آئندہ لوکل باڈیز انتخابات یا جنرل الیکشن کے لئے متفقہ امیدوار لانے کی بھی تجویز دی۔

ای پیپر دی نیشن