اجتماعی دعاکی محافل بخشش کا ذریعہ بنتی ہیں:نصراللہ ستاری

میلسی(تحصیل رپورٹر )رب کائنات کے حضور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعاکی محافل اللہ کے ہاں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں جب چارلوگ روٹھے شخص کو منانے کیلئے کسی کی سفارش کر دیں تو وہ اپنے گلے شکوے بھلا کر مان جاتا ہے جبکہ رب کریم تو غفور الرحیم ذات ہے جس کے حضور مرحومین کی مغفرت کیلئے مانگی گئی دعائیں بخشش کا ذریعہ بنتی ہیں ان خیالات کا اظہارجما عت اہلسنت کے مر کزی رہنما  مولاناپیر سید نصراللہ شاہ ستاری نے صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر اور پیرحبیب اللہ شاہ ہاشمی کے بھائی  شاعر ادیب وصحافی کالم نگار حفیظ شہزاد ہاشمی  کیلئے رسم چہلم  سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ مرحوم حفیظ شہزاد ہاشمی نے نعت گوئی پر مبنی کلام لکھ کر اپنے عاشق رسولؐ ہونے کا ثبوت دیا۔، نظامت کے فرائض علی حسین جاوید نے ادا کیئے جبکہ مرید حسین فاروقی، احمد نواز قلندری اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا رسم چہلم میں، حیدر خان، سجاد احمد سعیدی، محمد اسلم خان یوسفزئی، محمد طاہر عزیز،سید زوہیب ہاشمی ، محمد ذیشان ، سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے دیگر صاحبزادے خالد حسن ہاشمی ، دانیال حسن ہاشمی بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن