اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس،پارلیمنٹ ہائوس میںکنٹرول روم قائم

اسلام آباد(نا مہ نگار)او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کرنیوالے معزز مہمانوں کی سیکیورٹی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔جدید ترین آلات سے بنایا گیا کنٹرول روم تمام سیکیورٹی اداروں سے لنک تھا۔تمام انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام کنٹرول روم میں موجود رہے۔وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے بھی اس کنٹرول روم کو لنک کیا گیا ہے۔کانفرنس سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت تمام اداروں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سویپنگ مکمل کی جس کے بعدقومی اسمبلی ہال سمیت تمام کمیٹی رومز کو کلیر قرار دیا گیا۔خصوصی دعوتی کارڈ کے علاؤہ کسی کو پارلیمنٹ ہاؤس داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن