کوئٹہ(اے پی پی) کنزرویٹر آف فاریسٹ عبداللطیف چنگیزی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑیری جنگلات دوستین خان جمالدینی چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ ضیغم علی چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ساوتھ غلام محمد چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فاریسٹری بلوچستان علی عمران کنزرویٹر آف فاریسٹ ایم اینڈ ای نعیم جاوید مختلف ڈسٹرک کے کنزرویٹرز آف فاریسٹ ڈی سی ایف فاریسٹ اور ڈی ایف او صاحبان نے شرکت کی۔سیکرٹری جنگلات کی جانب سے عبداللطیف چنگیزی کو یادگاری شلیڈ بھی دی گئی۔