کوئٹہ(اے پی پی)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا کہ سرکاری بسوں میں سفر کرنے والے ملازمین سے مکمل کنوینس الاؤنس کاٹنا ناانصافی ہو گی جن ملازمین کے پاس سرکاری گاڑیاں ہوں ان سے کنونس الاونس کی کٹوتی کا جواز بنتا ہے لیکن پک اینڈ ڈراپ لینے والے ملازمین سے سرکاری گاڑی رکھنے والے ملازمین کی طرح مکمل الاونس کاٹنا ٹھیک نہیں ہو گاپی اے سی سابقہ رپورٹ میں ایک ارب 25کروڑ روپے مختلف محکموں سے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کراچکی ہے ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ جب کسی ملازم کو اپنی دفتری کام نمٹانے کیلئے آفس میں دیر تک رکناپڑتاہے تو ان کیلئے سرکاری بسیں انتظار نہیں کرتی۔ سرکاری بسوں میں سفر کرنے والے ملازمین سے صرف پک اینڈ ڈراپ تک کی حد تک رقم وصول کرنی چاہئے۔ چئیرمین نے مزید کہا کہ پی اے سی کے پاس 1985 کے ڈیڈ لاک پڑے ہیں۔ آخری رپورٹ میں اس کمیٹی نے ایک ارب 25 کروڑ روپے مختلف محکموں سے ریکورئی کر کے خزانے میں جمع کر اچکی ہے۔