ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی خواتین ورکرز کو بھرپور ترجیح دی جائے گی۔ خواتین پارٹی کا ہراول دستہ ہیں جنہوں نے لاہور، خانیوال میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے ذمہ داری سے کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل کی رہائش گاہ پر دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں سابق ایم پی اے فوزیہ وہاب، روبینہ خلیل، خولہ امجد، آپا نسرین، مدیحہ شیخ، ثروت خان، ماریہ علی، نسیم زہرہ، رقیہ بی بی، فہمیدہ چوہان نے بھی خطاب کیا نزہت عامر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار بری طرح ہار گئے انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی و عام انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہو گی اور (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی۔