شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران و دیگر تاجر تنظیموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر شیخوپورہ مقصود احمد لون نے رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے سلسلہ میں میٹنگ کی جس میں تاجر رہنماؤں نے ٹریفک میں بہتری کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ، ملاقات میں صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید،چیئرمین حاجی یعقوب بگاشیخ، حاجی غلام نبی ورک ، رانا عمران، رانا سمیع الیاس، رانا مہران فیاض، حاجی اکبر علی چوہان، رانا ریاض، میاں محمد اعظم و دیگر تاجر رہنما موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے تعاون کی یقین دھانی پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
ڈی پی اوشیخوپورہ کیساتھ تاجرتنظیموں کی میٹنگ ‘اہلکاروںکی کائوشوںکوسراہا
Dec 20, 2021