ننکانہ :پنجابی سکھ سنگت کے زیر اہتمام2 روزہ گورو گوبند سنگھ فری آئی کیمپ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پنجابی سکھ سنگت کے زیر اہتمام دو روزہ گورو گوبند سنگھ فری آئی کیمپ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق پنجابی سکھ سنگت کی جانب سے گورودوارہ جنم استھان میں گورو گوبند سنگھ دو روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،فری آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم نے مریضوں کامفت چیک اپ اورآ پریشن کیے اور انہیں امراض چشم سے بچاؤ کے لیے آگاہی بھی فراہم کی۔چیئرمین پنجابی سکھ سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ اس فری آئی کیمپ میں دو روز کے دوران ایک ہزار مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیااور تین سو افراد کی آنکھوںکے آپریشن کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن